کمل ناتھ نے خواتین کے لئے 40 فیصد کے مجموعی بجٹ کا کیا کیا: شیوراج
بھوپال، مارچ ۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج سابق وزیر اعلی کمل ناتھ سے سوال کیا کہ انہوں نے اپنے وعدے کے مطابق خواتین کے لیے 40 فیصد بجٹ کا کیا کیا۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مسٹر چوہان نے کہا کہ وہ مسٹر کمل ناتھ سے مسلسل سوالات کر رہے ہیں۔ وہ گزشتہ الیکشن میں بھی جھوٹ کے ہی سہارے تھے، کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے اور اب ایک بار پھر نئے وعدے کے خط کی شکل میں ایک نیا جھوٹا خط بنانے کی مہم جاری ہے۔ لیکن وہ یہ نہیں بتا رہے ہیں کہ پرانے کا کیا ہوا۔مسٹر چوہان نے کہا کہ مسٹر کمل ناتھ نے وعدہ کیا تھا کہ بجٹ میں خواتین کے لئے 40 فیصد کا اوور آل بجٹ کا التزام کریں گے، اس کا انہوں نے کیا کیا؟اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر سوال کیا کہ بی جے پی حکومت کی طرف سے بیگا، بھاریا، سہریہ خواتین کے لئے جو ایک ہزارا روپے ماہانہ دئے جاتے تھے، کمل ناتھ حکومت نے اسے کیوں بند کیا؟