یوپی روڈ ویز نے سڑک پر اتاری 76راجدھانی بسیں

لکھنؤ:مارچ۔ اترپردیش اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے ہفتہ کو اپنے بیڑے میں 76راجدھانی اور 39جنرل بسوں کو شامل کیا ہے۔ وزیر اعلی یوگی نے ان نئی بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس موقع پر یوگی نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ایک پروگرام میں اترپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے 50ویں گولڈن جبلی پر مبنی محکمہ ڈاک کی جانب سے جاری خصوصی کور کی نقاب کشائی کی اور آن لائن ریزرویشن و مسافروں کے فیڈ بیک ایپلی کیشن یوپی۔راہی لانچ کیا۔وزیر اعلی نے کہا کہ ہولی پر 150نئی بسیں آئی ہیں۔ اچھی بات ہے کہ یہ بسیں ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ورکشاپ میں بن رہی ہیں۔ 1000نئی بسیں خریدینے کے لئے ہم نے 400 کروڑ روپئے دئیے ہیں۔ بس اڈوں کو ائیر پورٹ کی طرز پر فروغ دینے کے لئے بھی100 کروڑ روپئے دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی شخص کے آنے ۔جانے کے لئے سب سے پہلا واسطہ بس اسٹینڈ سے پڑتا ہے۔ اس لئے بس اچھی و صاف ستھری ہو۔ملازمین کے لئے بس مذہبی مقام کی طرح پاک ہونی چاہئے۔ کیونکہ وہ ہماری روزی۔روٹی کی بنیاد ہے۔اس کی صفائی کریں۔ایک گھنٹے پہلے آکر اس کا فٹنس چیک کرلیں۔شہریوں کی سیکورٹی کو بھی دھیان میں رکھیں۔

Related Articles