پروازوں کی یومیہ تعداد 1400کے قریب

نئی دہلی، 18 ستمبر (یو این آئي) ملک میں یومیہ پروازوں کی تعداد جمعرات کے روز ایک ہزار چار سو کے قریب پہنچ گئی ہے، جبکہ مکمل تالا بندی کے بعد سے اب تک ہوائی مسافروں کی کل تعداد 91 لاکھ کے پار ہو چکی ہے۔
سرکاری معلومات کے مطابق 17 ستمبر کو مجموعی طورپر 1،383 مسافر طیاروں نے گھریلو روٹوں سے پرواز بھرے، جن میں 116398 مسافر وں نے سفرکیا۔
شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ ملک میں مکمل تالا بندی کے بعد 25 مئی کو گھریلو پروازیں دوبارہ شروع ہونے سے اب تک 91 لاکھ سے زیادہ ہوئی مسافر سفر کرچکے ہیں۔ ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ "گھریلو شہری ہوا بازی آپریشن ہموار طریقے سے چل رہے ہیں۔ 17 ستمبر کو 116398 مسافروں کے سفر کرنے کے ساتھ، ہم آہستہ آہستہ کووڈ-19 سے پہلی کی سطح کی طرف گامزن ہیں۔ گھریلو پروازوں کا آپریشن دوبارہ شروع ہونے کے بعد، 25 مئی سے اب تک 91 لاکھ سے زیادہ ہوائی مسافر سفر کر چکے ہیں۔

Related Articles