مودی عظیم رہنما اور ’وفادار دوست‘ ہیں : ٹرمپ

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی 70 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور انہیں ’عظیم رہنما اور وفادار دوست ‘ بتاتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔
مسٹر مودی کو 17 ستمبر کو سالگرہ کے موقع پر بھیجے گئے ایک تہنیتی پیغام میں مسٹر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’’ میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی 70 ویں سالگرہ پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ ایک عظیم رہنما اور وفادار دوست کو بہت بہت مبارک‘‘ ۔
امریکی صدر نے ٹویٹ کے ساتھ ہی ’نمستے ٹرمپ‘ تقریب میں مسٹر مودی کے ساتھ اپنی اور امریکہ کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس فروری میں مسٹر ٹرمپ کے ہندوستان کے پہلے دورے کے دوران مسٹر مودی کے آبائی شہر گجرات کے شہر احمد آباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں امریکی صدر کا استقبال کرنے کے لئے جمع ہوئی لاکھوں کی بھیڑ کے سامنے دونون لیڈروں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر ہجوم کا استقبال کیا تھا ۔ اس تقریب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایک ’نئی تاریخ ‘ رقم کی جارہی ہے ۔

مسٹر مودی نے سالگرہ کی مبارکباد دینے پر مسٹر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’’ مبارکباد کے لئے آپ کا شکریہ ۔ ہمارے ممالک کے مابین گہری دوستی ہے جو پوری انسانیت کی طاقت کے لئے اہم ہے ۔

 

Related Articles