مان نے اساتذہ کی دوسرے بیج کو تربیت کے لیے سنگاپور روانہ کیا
چنڈی گڑھ، مارچ ۔ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے جمعہ کو کہا کہ ریاست تعلیم کے شعبے میں ایک انقلابی تبدیلی کی گواہ بنے گی جس سے طلباء اپنا روشن مستقبل خود بنا سکیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے ہیڈ ماسٹرز کی دوسرے بیج کو تربیت کے لیے سنگاپور روانہ کیا ہے ۔یہاں مگسیپا میں تربیت کے لیے اساتذہ کے دوسرے بیچ کو سنگاپور روانہ کرتے ہوئے مسٹر مان نے کہا کہ تربیت کے دوران ان اساتذہ کو بیرون ملک رائج جدید تدریسی طریقوں کی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی واپسی کے بعد یہ اساتذہ طلباء اور اپنے ساتھی اساتذہ کے ساتھ اپنے تجربے کو شیئر کریں گے تاکہ طلباء بیرون ملک تعلیم کے انداز سے آگاہ ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ریاست کے طلباء بیرون ملک تعلیم یافتہ اپنے ساتھیوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ایک انقلابی قدم ہے جس سے طلبہ کی بہتری کے لیے ریاست کے پورے تعلیمی نظام کو بڑے پیمانے پر تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے فخر کی بات ہے کیونکہ یہ اساتذہ آنے والے وقت میں تعلیمی شعبے میں تبدیلی کے ایجنٹ کے طور پر کام کریں گے۔ مسٹر مان نے امید ظاہر کی کہ اس سے طلباء کو بہت فائدہ پہنچے گا اور ریاست کے تعلیمی نظام میں ایک معیاری تبدیلی آئے گی۔مسٹر مان نے کہا کہ یہ بڑے فخر اور اطمینان کی بات ہے کہ ان میں سے زیادہ تر اساتذہ نے ریاستی یا قومی اعزازات حاصل کیے ہیں اور تعلیم کے میدان میں اپنے لیے ایک مقام بناچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اساتذہ کے انتخاب کا واحد معیار میرٹ ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ تعلیمی اصلاحات میں قائدانہ کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تربیت کے بعد انہیں پوری ریاست کے کسی بھی اسکول میں پوسٹ کرنے کے لیے پہلے ہی ان کے ساتھ معاہدہ کیا جاچکا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایسا اقدام تعلیم کی بہتری کے لیے بہت مددگار ثابت ہو گا اور وہ ہے ‘اسکول آف ایمننس’۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکول طلباء کو مستقبل کے مقابلوں کے لیے تیار کرنے میں زیادہ مددگار ثابت ہں گے۔ مسٹر مان نے تصور کیا کہ یہ اسکول پورے ملک میں دیگر ریاستوں کے لیے رول ماڈل بنیں گے۔مسٹر مان نے کہا کہ ان تمام کوششوں کا واحد مقصد نوجوانوں کو ریاست کی سماجی و اقتصادی ترقی میں فعال شراکت دار بنا کر ہنر کی نکاسی کے رجحان کو پلٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی نوجوانوں میں بڑی صلاحیت ہے جس کی وجہ سے دنیا کی مشہور آئی ٹی کمپنیاں اور یونیورسٹیاں ریاست کے ساتھ نالج شیئرنگ کے معاہدے کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت پنجاب پورے ملک میں معیاری تعلیم کا ماڈل بن کر ابھرا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سنگاپور کے دورے سے تعلیمی میدان میں اساتذہ کی پیشہ ورانہ معلومات اور مہارت میں اضافہ ہوگا۔