ڈیل اسٹین کا پیسرز کو شاہین سے کلائی کا استعمال سیکھنے کا مشورہ

جنوبی افریقا کے عظیم فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے سوشل میڈیا پرشاہین آفریدی کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی اِن سوئنگ ڈیلیوری پر آؤٹ ہونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ موجودہ دور کے فاسٹ بولر کو شاہین سے کلائی کا استعمال سیکھنے کی ضرورت ہے۔ شاہین آفریدی اپنی کلائی کے ذریعے بہترین طریقے سے گیند کو سوئنگ کررہے ہیں، فاسٹ بولرز کو اس شعبے میں اپنی رفتار کو بھی برقرار رکھنا ہوتا ہے۔

Related Articles