ہرسمرت کورکا استعفیٰ منظور، تومرکو ملا اضافی چارج

نئی دہلی،صدر رام ناتھ کووند نے شرومنی اکالی دل (بادل) کی لیڈر ہرسمرت کور بادل کا مرکزی کابینہ سے استعفیٰ فوری طور پر قبول کرلیا ہے۔

آئین کے آرٹیکل 75 کی ذیلی دفعہ 2 کے تحت مسٹر کووند نے مرکزی وزیر برائے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز مسز ہرسمرت کور بادل کا استعفیٰ قبول کیا۔ قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا استعفیٰ منظور کرنے کی سفارش کی تھی۔

وزیراعظم کے مشورے پر مسٹر کووند نے وزیر برائے زراعت نریندر سنگھ تومر کو مرکزی وزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کا چارج سونپا ہے۔ اب وہ وزارت زراعت کے ساتھ ساتھ وزارت برائے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے کام بھی دیکھیں گے۔

 

Related Articles