پولیس نکسلی تصادم میں تین جوان شہید
جگدل پور،فروری۔ چھتیس گڑھ کے سکماضلع میں آج صبح پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں ضلع ریزرو پولیس کے سب اسسٹنٹ انسکٹر سمیت تین جوان شہید اور ایک جوان زخمی ہو گیا۔تصادم میں چھ نکسلی کے مارے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔سکما کے پولیس افسر سنیل شرما نے بتایا کہ جگرگنڈا تھانہ سے آج صبح سات بجے مرکزی سیکیورٹی فورس اور ریزرو پولیس فورس کے پچاس جوانوں کا مشترکہ فورس کدیڑ کے راستے گشت پر نکلا تھا۔ کچھ دور جانے کے بعد قریب ساڑھے آٹھ بجے گھات لگائے نکسلیوں نے پولیس پرفائرنگ کی۔ اس دوران دونوں طرف سے آدھے گھنٹے تک فائرنگ ہوئی، جس میں تین جوان شہید ہوگئے۔شہیدوں کی شناخت بالترتیب اسسٹنٹ سب انسپکٹر رامورام ناگ، اسسٹنٹ کانسٹیبل ونجام بھیمااور کانسٹیبل کنجام جوگاکے طور پر ہوئی ہے۔مسٹر شرما نے بتایا کہ نکسلی بٹالین میں موجود پانچ سے چھ نکسلی بھی مارے گئے ہیں، جائے وقوعہ پر تلاشی کے دوران بہت زیادہ خون کے دھبے ملے۔ مارے گئے نکسلیوں کو ان کے ساتھی اٹھا کر لے گئے۔بتایا جا رہا ہے کہ پولیس کی فورس نکسلیجال میں بھنس گیا،جس کی وجہ یہ واقعہ پیش آیا۔ وہیں نکسلیوں کے ذریعے ایک اے کے 47-اور مورٹر لوٹنے کی بھی خبر ہے۔گزشتہ ایک سال میں اس علاقہ میں پولیس کیمپ شروع کئے جانے کے خلاف گاؤں والے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔