نئی تعلیمی پالیسی’آتم نربھر بھارت‘ کے عزم کو پورا کرے گی: راجناتھ
نئی دہلی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج یقین کا اظہار کیا کہ نئی تعلیمی پالیسی ہنر کی بنیاد پر’آتم نربھر بھارت‘ بنانے کے ملک کے عزم کو پورا کرے گی۔
مسٹر سنگھ نے آج یہاں کھیل اور نوجوان امور کی وزارت کی جانب سے نئی تعلیمی پالیسی 2020 پر منعقد ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کی تعداد ہے اور ہندوستان دنیا کے سب سے نوجوان ممالک میں سے ایک ہے۔’نوجوان ہماری وہ طاقت ہیں جن کی مدد سے ہم بڑے سے بڑا مقام حاصل کر سکتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں یہ پہلی ایسی پالیسی ہے جس میں ڈھائی لاکھ پنچایتوں، 6600 بلاک اور 676 اضلاع کی حصہ داری رہی ہے۔ یہ بڑی تعداد میں اساتذہ، ماہرین تعلیم، گارجین اور دیگر شہریوں کی جانب سے دیے گئے دو لاکھ سے زیادہ مشوروں کو دھیان میں رکھ کر تیار کی گئی ہے۔