شاہ نے مہر میں شاردا ماں کے درشن کئے
ستنا،فروری ۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج اپنے ایک روزہ دورے کے مدھیہ پردیش قیام کے دوران ستنا ضلع میں واقع مہرمیں شاردا ماں کے درشن کئے۔درشن اور پوجا کے دوران مسٹر شاہ کے ساتھ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی اکائی کے صدر امت شاہ بھی موجود رہے۔اس سے متعلق وزیر اعلی مسٹر چوہان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ مسٹر شاہ کے ساتھ شاردا شکتی پاٹھ میں درشن کی خوش قسمتی حاصل ہوئی۔مسٹر شاہ نے اپنے قیام کے دوران یہاں کول مہا کمبھ میں شرکت کریں گے۔ ساتھ ہی وہ ستنا میڈیکل کالج کا افتتاح بھی کریں گے۔