یوگی حکومت نے پیش کیا9.90لاکھ کروڑ روپئے کا بجٹ
لکھنؤ:فروری۔ اترپردیش کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کی سمت میں ریاست کی جامع ترقی کے لئے صنعتی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کی ضرورت کو دھیان میں رکھتے ہوئے یوگی ھکومت نے مال سال 2023۔24 کے لئے 9.90لاکھ کروڑ روپئے حجم کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا۔وزیر مالیات سریش کھنہ کے ذریعہ بدھ کو اسمبلی میں پیش کیے گئے بجٹ میں نئی اسکیمات کے لئے 32ہزار 721 کروڑ 96لاکھ روپئے کی تجویز رکھی گی ہے۔ آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بجٹ میں کسان،نوجوان، غریب،ایس سی، اور خواتین سمیت سماج کے ہر طبقے کو مستفید کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔بجٹ میں 84883.16 کروڑروپئے کے مالیاتی خسارے کا تخمینہ پیش کیا گیا ہے جو سال کے لئے ممکنہ جی ایس ڈی پی کا 3.48فیصدی ہوگا۔حکومت کا دعوی ہے کہ بی جے پی نے گذشتہ سال ہوئے اسمبلی انتخابات سے قبل ‘لوک سنکلپ پتر’ میں کئے گئے 130وعدوں میں سے 119 کو اس بجٹ کے ذریعہ پورا کرلیا ہے۔ جس میں اجولا اسکیم کے تحت ملنے والے مفت گیس سلنڈر کی حکومت سال میں دو بار ہولی اور دیوالی میں مفت ری۔فلنگ کرائے گی۔ اس کے لئے بجٹ میں 3047 کروڑ روپئے کی تجویز رکھی گئی ہے۔کسانوں کو سینچائی کے لئے مفت بجلی دینے کے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے حکومت نے پرائیویٹ ٹیوب ویل صارفین کو بجلی بل میں سوفیصدی رعایت دینے کافیصلہ کیا ہے جس کے لئے 1500کروڑ روپئے کی تجویز رکھی گئی ہے ۔ سابقہ بجٹ میں حکومت نے بجلی کےبل میں 50فیصد کی رعایت دی تھی۔ بجٹ میں فوڈ سیکورٹی اسکیم کے لئے 21791.25 کروڑ روپئے کا نظم کیا گیا ہے۔آئندہ سال میں حکومت کو ایس جی ایس ٹی اور ویٹ سے 1.50کروڑ روپئے، ایکسائز ڈیوٹی سے 5800 کروڑ روپئے ، اسٹامپ اور رجسٹریشن سے 34560کروڑ روپئے اور گاڑی ٹیکس سے 12672کروڑ روپئے کے ریونیو وصولی کی امید ہے۔حکومت کی کل وصولیوں کا تخمینہ 6.83لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ ہونے کا امکان ہے جس میں 5.70لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کی ریونیو وصولیاں اور 1.12لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کہ کی پیٹل گین شامل ہے۔ اس کے مقابلے میں کل خرچ690242.43کروڑ روپئے ہونے کا تخمینہ ہے جس میں ریونیو کھاتے میں 502354.01کروڑ روپئے اور کیپیٹل کھاتے پر 187888.42کروڑ روپئے شامل ہیں۔