شاہ نے مادری زبانوں کے استعمال کو بڑھانے پر زور دیا

نئی دہلی، فروری ۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مادری زبان کے عالمی دن پر منگل کو ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مادری زبان میں مطالعہ اور بات کرنے کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کی۔اپنے مبارکبادی پیغام میں، مسٹرشاہ نے کہا، جب کوئی بچہ اپنی مادری زبان میں پڑھتا، بولتا اور سوچتا ہے، تو اس سے اس کے سوچنے کی صلاحیت، استدلالی قوت، تجزیہ اور تحقیق کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے مودی حکومت نے نئی تعلیمی پالیسی کے ذریعے مادری زبان میں تعلیم پر زور دیا ہے، یہ ہندوستان کے سنہرے کل کی بنیاد بنے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ دن اپنی مادری زبان سے جڑنے اور اسے مزید خوشحال بنانے کے عزم کا دن ہے۔ جب انسان اپنی مادری زبان کو سنوارے گا تب ہی ملک کی تمام زبانیں ترقی کریں گی اور ملک بھی ترقی کرے گا، اپنی مادری زبان کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا عہد کریں۔

Related Articles