جیو نے 20 مزید شہروں میں ٹرو 5جی لانچ کیا

ممبئی، فروری ۔ریلائنس جیو نے آج 20 شہروں میں اپنی ٹرو 5جی خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جن شہروں میں آج جیو کی یہ سروس ہوئی ہے ان میں بونگائیگاؤں، شمالی لکھیم پور، سیوا ساگر، تینسوکیا (آسام)، بھاگلپور، کٹیہار (بہار(، مورموگاو (گوا)، دیو (دادرا اور نگر حویلی) اور دمن اور دیو، گاندھی دھام (گجرات)، بوکارو سٹیل سٹی، دیوگھر، ہزاری باغ (جھارکھنڈ)، رائچور (کرناٹک)، ستنا (مدھیہ پردیش)، چندر پور، اچل کرنجی (مہاراشٹر)، تھوبل (منی پور)، فیض آباد، فیروز آباد، مظفر نگر (اتر پردیش)کے نام قابل ذکر ہیں۔ نئے شہروں میں جیو ٹرو 5G خدمات کے شروع ہونے کے ساتھ ہی اس سروس سےلطف اندوز ہونے والے شہروں کی کل تعداد اب بڑھ کر 277 تک پہنچ گئی۔آپ کو بتا دیں کہ ریلائنس جیو ان شہروں کی اکثریت میں 5G خدمات شروع کرنے والا پہلا اور واحد آپریٹر بن گیا ہے۔ ان شہروں میں جیو صارفین کو جیو ویلکم آفر کے لیے مدعو کیا جائے گا، تاکہ1جی بی پی ایس+ سپیڈ پر بالکل مفت لا محدود ڈیٹا کا تجربہ کیا جا سکے۔اس موقع پرجیو کے ترجمان نے کہا، ہمیں 11 ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ان 20 شہروں میں جیو ٹرو 5جیخدمات شروع کرنے پر فخر ہے۔ اس لانچ کے ساتھ، 277 شہروں میں جیو صارفین نئے سال 2023 میں جیو ٹرو 5 جی کے تبدیلی کے فوائد سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ جن شہروں میں خدمات شروع کی گئی ہے وہ شہر ہمارے ملک کے اہم سیاحتی اور تجارتی مقامات کے ساتھ ساتھ اہم تعلیمی مرکز ہیں۔ جیو کی ٹرو۔5 خدمات کے آغاز کے ساتھ، خطے کے صارفین کو نہ صرف بہترین ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک ملے گا بلکہ انہیں ای گورننس، تعلیم، آٹومیشن، مصنوعی ذہانت، گیمنگ، صحت کی دیکھ بھال، زراعت، آئی ٹی ، ایس ایم ایزکے شعبوں میں ترقی کے لامحدود مواقع بھی ملیں گے۔ ہم آسام، بہار، گوا، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو، گجرات، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور اور اتر پردیش کی ریاستی حکومتوں اور منتظمین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ڈیجیٹائز کرنے کی ہماری کوشش میں مسلسل تعاون کیا۔

Related Articles