شوہر نے بیوی کو خوش کرنے کیلئے شادی کے سرٹیفکیٹ کا ٹیٹو بنوالیا

بنکاک،فروری۔ تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے وال نامی شخص نے اپنی اہلیہ کو سرپرائز دیتے ہوئے ہاتھ پر شادی کے سرٹیفکیٹ کا ہی ٹیٹو بنوالیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ویلنٹائن ڈے پر اپنی بیوی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہاتھ پر شادی کے سرٹیفکیٹ کا ٹیٹو بنوا ڈالا۔بعد ازاں وال کی جانب سے بنوائے گئے ٹیٹو کی تصاویر فیس بک پر بھی شیئر کی گئی جو کہ وائرل ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وال کو ٹیٹو بنوانے میں 8 گھنٹوں کا وقت لگا جسے دیکھ کر وال کی اہلیہ بھی حیرت میں مبتلا ہوگئی، دوسری جانب ٹیٹو آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ اس نے پہلی بار شادی کے سرٹیفکیٹ کا ٹیٹو بنایا ہے۔

 

Related Articles