یوگی نے اسمبلی میں دیجیٹل گیلری کا کیا افتتاح

لکھنؤ:فروری۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو ودھان بھون میں ‘ڈیجیٹل گیلری ودھائی ڈیجیٹل ویتھیکا کا افتتاح کیا اور کہا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے ودھان بھون کی شاندار تاریخ ڈیجیٹل گیلری کے ذریعہ سے نوجوان کو تحریک فراہم کرے گی۔یوگی نے ڈیجیٹل گیلری کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ودھان منڈل کی تاریخ کو لے کر ڈیجیٹل گیلری کا افتتاح ہوا ہے۔ ملک اور دنیا کے سب سے بڑے صوبہ ودھان منڈل کے شادنار تاریخ سے آنے والی نسل اور طلبہ خصوصی طور سے روبرو ہونگے۔ گیلری میں ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ودھان منڈل کے 1887 سے لے کر اب تک سبھی اہم واقعات کے دیدار ہونگے۔ اس دوان ودھان منڈل کے اتار چڑھاؤ کا ہر ایک اہم واقعہ کی جانکاری گیلری کے ذریعہ سے لکھنؤ آنے والے لوگوں کو مل سکے گی۔اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا اور افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ موجودہ نسل اور طلبہ کو گیلری کا دورہ ضرور کرانا چاہئے جو شاندار تاریخ سے حال تک کے جمہوری اقدار کی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

 

Related Articles