باغپت میں دھند کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں، متعدد زخمی
باغپت، فروری ۔ اتر پردیش کے باغپت میں اتوار کی صبح گھنے کہرے کی وجہ سے دہلی-سہارنپور ہائی وے پر ایک ساتھ کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس میں 10 سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے۔باغپت میں پالی گاؤں کے قریب گھنے کہرے کی وجہ سے تقریباً ایک درجن گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ طالبات سے بھری اسکول بس بھی اس سڑک حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں کئی طالبات زخمی ہوگئیں۔ دھند کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار بھی آپس میں ٹکرا گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔پولیس نے بتایا کہ شدید زخمیوں کو ہائر سنٹر ریفر کر دیا گیا ہے۔