کھلاڑی مودی کی کوششوں سے نام روشن کررہے ہیں، ملک آگے بڑھ رہا ہے: شرما

بھوپال، جون۔مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر وشنودت شرما نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پروگرام ‘من کی بات’ میں کھیلو انڈیا کے تحت نئے ریکارڈ بنانے والے نوجوان کھلاڑیوں کے بارے میں بات کی کہ کس طرح یہ کھلاڑی مشکل حالات کاسامنا کرتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔مسٹر شرما نے یہ بات آج نریلا اسمبلی حلقہ کے وارڈ نمبر 37 کے بوتھ نمبر 124 پر وزیر اعظم مودی کے پروگرام ‘من کی بات’ کو سننے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کی یہ کوشش ہے کہ چھپے ہوئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو گاؤں سے باہر لایا جائے۔ ان کی کوششوں سے نیرج چوپڑا، متھالی راج جیسے کھلاڑی ملک کا نام روشن کر رہے ہیں اور ملک آگے بڑھ رہا ہے۔ریاستی صدر نے کہا کہ پروگرام ‘من کی بات’ میں وزیر اعظم نے اس بات پر بھی بات کی ہے کہ کس طرح اس وقت کی کانگریس حکومت نے ایمرجنسی لگا کر ملک کے شہریوں کی آواز کو دبایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے پروگرام میں جن مسائل پر بات کی ہے اس پر پورے ملک کو واقعی فخر ہے اور وہ اس کے لئے وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Related Articles