سی آر پی ایف جوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

دنتے واڑہ، فروری ۔ چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع کے بارسور میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک جوان نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر کے برمن نے بتایا کہ گنید داس آسام کا رہنے والا تھا۔ وہ کل ہی اپنے آبائی گاؤں سے واپس آیا تھا۔ گنید داس نے خودکوگولی ماری۔ اس کے بعد اسے زخمی حالت میں دیر رات بارسور سے رائے پور لے جایا گیا لیکن راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

 

Related Articles