نائب صدر جمہویرہ دھنکھڑ نے مہا شیوراتری کی نیک خواہشات پیش کیں

نئی دہلی، فروری ۔نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے مہاشیو راتری کے پرمسرت موقع پر ملک کو مبارکباد دی ہے۔ہفتہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ بھگوان شیو ہمیں تمام برائیوں سے بچا ئیں اور صحیح راستے کی جانب رہنمائی کریں۔مسٹر دھنکھڑ نے کہا ’’مہاشیو راتری کے پرمسرت موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔بھگوان شیو ہمیں تمام برائیوں سے دور رکھے اور ہمیں صحیح راستے کی طرف لے جائے اور ہماری زندگی کو امن اور ہم آہنگی سے بھر دے۔‘‘

Related Articles