کونو میں چیتوں کے خاندان کو بڑھانے کے لیے وزیراعظم کا شکریہ: شیوراج
بھوپال، فروری ۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کونو نیشنل پارک میں چیتوں کے خاندان میں اضافہ کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔مسٹر چوہان نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ آج کونو میں چیتوں کا خاندان بڑھ گیاہے۔ وزیر اعظم مسٹرمودی کا تہہ دل سے شکریہ، ان کے وژن کی وجہ سے چیتے بحال ہو رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش کی سرزمین پر آج 12 چیتے آ رہے ہیں۔ ان کا خاندان بڑھ کر اب بڑھ کر 20 ہو رہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں چیتوں کا استقبال ہے۔ چیتوں کی بحالی سیاحت اور روزگار کے نقطہ نظر سے اہم ہے۔ وزیر اعظم مسٹرمودی نے معدوم ہونے والے چیتوں کی بحالی ایشیا براعظم، ہندوستان اور مدھیہ پردیش میں بھی کی ہے۔ پوری ریاست ان کا شکریہ ادا کر رہی ہے۔ پہلے آنے والی چیتے مکمل طور پر صحت مند ہیں۔