ہندوستانی تحقیق و ترقی کی کہانی میں نجی شعبہ بھی ایک اہم شراکت دار ہے اور سائنس کے منتظمین اس میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

نئی دہلی، فروری ۔مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنسز؛ پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہاں ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج آف انڈیا (اے ایس سی آئی) میں سائنس ایڈمنسٹریٹرز کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا۔اس موقع پر مرکزی وزیر نے آئی جی او ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے گورننس کورس ماڈیول کا بھی آغاز کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی لچک کو بڑھانے اور ہمارے وقت کے چیلنجوں، جیسے کہ وبائی امراض، پائیداری، اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے، ٹیکنالوجی کی حکمرانی خود ایک اہم کردار ادا کرتی ہے ۔وزیر موصوف نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ایس اینڈ ٹی) کے فوائد حاصل کرنا ،آج ایک اہم چیلنج ہے اور ایس اینڈ ٹی کی بہت سی رکاوٹیں خود سائنس میں نہیں ہیں، بلکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی حکمرانی میں ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ سائنس اور ٹکنالوجی کی حکمرانی ایک معروف پہیلی کو جنم دیتی ہے: نام نہاد کولنگرج کی مخمصہ، جو کہ اختراعی عمل کے اوائل میں ہوتی ہے – جب اقدامات اور کورس کی اصلاح اب بھی آسان اور سستی ثابت ہو سکتی ہے – ٹیکنالوجی کے مکمل نتائج اور اس وجہ سے تبدیلی کی ضرورت پوری طرح سے ظاہر نہیں ہوسکتی ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نشان دہی کی کہ ہندوستان ایک سوشلسٹ ملک ہے اور ہندوستان میں ایس اینڈ ٹی اسی طرح شہریوں کے لیے زندگی کی آسانی کو بہتر بنانے کی طرف توجہ مرکوز کر رہا ہے اور سائنس کو شہریوں کو فائدہ پہنچانا ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہم سماجی طور پر فائدہ مند نتائج کے ساتھ سائنسی ترقی کی حمایت کے لئے پوری کوشش کریں۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سائنسی تحقیق اور ترقی محض ایک سرکاری کام نہیں ہے، بلکہ، ہندوستان میں نجی شعبہ بھی ہندوستانی تحقیق و ترقی کی کہانی میں ایک فریق ہے، حالانکہ ابھی بھی بہت کچھ ہے ،جس سے مل کر کام کر کے سرکاری اور نجی شعبے کے آر اینڈ ڈی سے باہمی فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں، لیکن سائنس کے منتظمین ان پلوں کو بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ابتدائی تحقیق کے مرحلے سے لے کر کاروباری اختراعات تک تمام مراحل پر نجی ایس اینڈ ٹی ترقی کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ امداد تحقیقی گرانٹس اور انوویشن گرانٹس کی شکل میں مالی ہو سکتی ہے یا انفراسٹرکچر سپورٹ جیسے انکیوبیٹرز اور سافٹ ویئر پارکس کے ذریعے غیر مالیاتی ہو سکتی ہے اور سائنس کے منتظمین ایسے اہم نوڈس کو مؤثر طریقے سے چلانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سائنس دانوں کے لیے ‘سائنس کمیونی کیشنز’ پر کورس شروع کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور رائے دی کہ سائنس کو مقبول بنانے کے لیے سب سے پہلا چیلنج یہ بتانا ہے کہ ہمارے ایس اینڈ ٹی محکمے شہریوں کے لیے کیا کرتے ہیں، جن کے لیے یہ ساری کوششیں ہیں۔ انہوں نے تمام سائنسدانوں اور محققین پر زور دیا کہ وہ آئی جی او ٹی سے کورس تک رسائی حاصل کریں اور اپنے کام کو عوام کے لیے ترتیب دیں۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس کورس کو اے ایس سی آئی اور سی بی سی نے سائنس کے منتظمین کے لیے ڈیزائن کیا ہے، اور اس کا ہدف نجی شعبے کے ساتھ تعاون کو بڑھانا ہے۔سینئر سائنس دانوں کے لیے مؤثر قیادت اور تخلیقی صلاحیتوں کے بارے میں تربیتی پروگرام کو، حصہ لینے والے سائنسدانوں کو تخلیقی سوچ کی مہارت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ وہ مؤثر رہنما بننے کے لیے مختلف صلاحیتیں حاصل کرسکیں اور اس کے نتیجے میں، آج کا مسابقتی ماحول میں سائنسی اداروں کو مزید مؤ ثر طریقے سے کام کرنے کے قابل بنائیں۔

Related Articles