پاکستان زمین پر بوجھ ہے:یوگی ادتیہ ناتھ

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ پاکستان زمین پر بوجھ ہے۔ وہ جتنی جلدی خود کو ہندوستان کے اندر ضم کر لے گا اتنا ہی اس کے لیے بہتر ہو گا۔ سی ایم یوگی نے بدھ کے روز ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ یقینی ہے کہ ایک دن ایک متحدہ ہندوستان ملک بنے گا۔سی ایم یوگی نے پاکستان میں جاری غربت کے سوال پر کہا، ‘شری اروند نے پاکستان کے بارے میں واضح اعلان کیا تھا کہ پاکستان روحانی دنیا میں حقیقت نہیں ہے۔ جس کے پاس حقیقت نہیں ہے وہ اتنے دن بھی چلا جائے تو فخر کرو۔ وہ زمین پر بوجھ رہے گا، جب تک دن باقی ہیں۔ وہ جتنی جلدی خود کو ہندوستان کے اندر ضم کر لے گا، یہ اس کے مفاد میں ہو گا۔

Related Articles