قبائلی سماج تعلیم پر خصوصی دھیان دے:مرمو
لکھنؤ:فروری.صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے قبائلی سماج کو تعلیم پر خصوصی دھیان دینے کی تلقین کرتےہوئے کہا کہ بکسا سماج تعلیم،سماجی و معاشی سمیت سبھی شعبوں میں پیچھے ہے جبکہ حکومت چاہتی ہے کہ وہ بھی قدم سے قدم ملاکر چلیں۔اترپردیش قیام کے دوسرے دن پیر کو صدرجمہوریہ نے بکسا قبائلی سماج کے لوگوں کو جنگلات کے حقوق کے لیٹر تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسہر قبائلی سماج کے لوگ جنگلوں میں رہتے ہیں۔ ان کی خود کی زمین نہ ہونے سے وزیر اعظم رہائش اسکیم سے نہیں جڑ پاتے ہیں۔ انہوں نے سماج کے لوگوں کو نصیحت کی کہ سیکھنا بہت ضروری ہے۔ بیٹا ہو یا بیٹی دونوں کو پڑھانا چاہئے۔انہوں نے کہازندگی جینے کے لئے گھر ضروری ہے۔ آپ میں سے کوئی پنچایت کا سربراہ بن گیا، کوئی سمیتی کا رکن۔ ہر شعبے میں بچیاں بڑھ رہی ہیں۔ یہ آغاز ہے۔ قبائلی سماج کے لوگ بھی آگے بڑھیں گے۔ صرف حکومت سے ہی سہارا نہ لیں۔ بلکہ آگے بڑھنے کا جنون ہونا چاہئے۔ ذہنی مضبوط ہونا چاہئے۔ حوصلے بلند ہونے چاہئے۔ بیٹا۔بیٹی دونوں کو پڑھائیے حکومت سے بات کرونگی کہ ضرورت پر نزدیک اسکول کھولے جائیں۔صدرجمہوریہ نے کہاابھی ایکلویہ ودیالیہ کھولے گئے ہیں۔بچوں کو بھی کمپٹیشن میں شرکت کرنا چاہئے۔ یہ سوچ پیدا ہونی چاہئے کہ دوسرے سماج کے بچوں کے ساتھ آپ کے بچے بھی آگے آ پائیں۔ آپ کو بھی اس راستے پر دوڑنا چاہئے۔ہم قبائلی ہیں۔ پیچھے نہیں رہیں ے۔ہم بھی باختیار ہونگے۔ ہم بھی کچھ بنیں گے۔ یہ سوچ ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاآپ کو اپنا روایتی کامکھیتی۔مویشی پروری بھی کرتے رہنا چاہئے۔ معاشی ترقی کے لئے حکومت تعاون دیتی ہے۔ بہتر کے لئے ہمیں کوشش کرنا چاہئے اور کوشش کرنے سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔ آپ کامستقبل روشن ہوگا۔ آپ کو بھی قدم سے قدم اورکندھے سے کندھاملا کر بڑھنا چاہئے۔ حکومت کوشش کررہی ہے لیکن آپ کو بھی کوشش جاری رکھنی چاہئے۔گورنر آنندی بین پٹیل اورسماجی بہبود کے مملکتی وزیر(آزادانہ چارج)اسیم ارون نے قبائلی گرپوں کے ذریعہ بنائے گئے یادگاری تحفہ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو دیا۔ پروگرام میں ڈائرکٹوریٹ،فروغ قبائلی سماج ڈپارٹمنٹ کی طرف بکسا ذات پر ڈاکیومنٹری کی بھی نمائش کی گئی۔