سابق فوجی بریگیڈیر بی ڈی مشرا لداخ کے نئے لیفٹیننٹ گورنر تعینات

لداخ، فروری۔ صدر جمہوریہ نے بریگیڈیر (ر) بی ڈی مشرا کو لداخ کے نئے لیفٹیننٹ گورنر کے بطور تعینات کرنے کو منظور دی ہے۔بتادیں کہ لداخ میں مختلف تنظیموں کی جانب سے یوٹی کو سٹیٹ کا درجہ دینے کی مانگ کو لے کر دہلی چلو کی کال تھی جس کے بعد ایم کے مارتھر کو فوری طورپر نئی دہلی طلب کرکے اُس کی جگہ نئے ایل جی کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔اطلاعات کے مطابق ایک غیر معمولی فیصلے کے تحت صدر جمہوریہ نے لداخ یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے مارتھر کا استعفیٰ قبول کرکے اُس کی جگہ بریگیڈیر (ر) بی ڈی مشرا کو اُس کی جگہ تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے۔لداخ میں ایک غیر سیاسی گورنر کی تقرری کو ایک اہم اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ اس خطے کے لوگ آئین ہند کی 6ویں شیڈول کے تحت ریاست کا درجہ اور آئینی تحفظات کی خاطر پچھلے کئی ہفتوں سے احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ مختلف تنظیموں نے دہلی چلو کی بھی کال دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ لداخ کی مختلف تنظیموں کی جانب سے دہلی چلو کال کے پیش نظر گزشتہ شام ہی ایل جی آر کے مارتھر کو فوری طورپر نئی دہلی طلب کیا گیا اور اتوار کی صبح نئے گورنر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔
کون ہے بریگیڈر (ر) بی ڈی مشرا :بی ڈی مشرا نے ہندوستانی فوج میں تین دہائیوں تک اپنے فرائض انجام دئے اور بطور بریگیڈیر سبکدوش ہوئے۔ انہوں نے 1971میں چین ہندوستان جنگ اور 1965میں پاکستان کے ساتھ جنگ میں اہم خدمات انجام دیں۔ انہوں نے ناگالینڈ میں سال 1964-1963میں ناگو شورش تحریک سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ریٹائرڈ بریگیڈیر نے سال 1987-88کے دوران سری لنکا میں جافنا اور ٹرنکو مالی میں ہندوستانی امن فورس کے سرکردہ بریگیڈیر کمانڈر کے طورپر ایل ٹی ٹی ای کے خلاف بھی کام کیا ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد سال 1999میں کرگل جنگ کے لئے بھی رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات انجام دیں۔

Related Articles