یو جی سی نیٹ امتحانات اب 24 ستمبر سے ہوں گے

نئی دہلی، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے یو جی سی نیٹ امتحان 2020 کی تاریخ میں 24 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔ یہ امتحان پہلے 16 ستمبرسے لیا جانا تھا۔
این ٹی اے نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 16 ، 17 ، 22 اور 23 ستمبر کو دوسرے امتحانات کی وجہ سے یو جی سی نیٹ امتحان ملتوی کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یو جی سی نیٹ امتحانات کی تاریخیں آئی سی اے آر کے امتحانات اے آئی ای ای ای -یو جی / پی جی اوراے آئی سی ای / جے آر ایف / ایس آر ایف (پی ایچ ڈی) 2020-21 سے ٹکرا رہی تھیں۔ ایسے حالات میں یو جی سی نیٹ کو دوبارہ شیڈول کیا گیا ہے۔ کچھ امیدوار آئی سی اے آر اور یو جی سی نیٹ دونوں امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اب یو جی سی نیٹ 2020 کا امتحان 24 ستمبر سے شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یو جی سی نیٹ کے سبجیکٹ اور شفٹ کے لحاظ سے شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ ایڈمٹ کارڈ ، امتحانات کی تاریخیں ، رول نمبر ، ایگزامنیشن سینٹر اور دیگر معلومات جلد جاری کی جائیں گی اور اس کے بارے میں معلومات سرکاری ویب سائٹ UGC.NTA.NIC.in پر جاری کی جائیں گی۔

 

Related Articles