پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دوسرے دن بھی کمی

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کے روز مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی۔

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 17 پیسے کی کمی سے 81.55 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ کولکاتہ اور ممبئی میں بھی یہ 17-17 پیسے سستا ہوا۔ ایک لیٹر پیٹرول کلکتہ میں 83.06 روپے اور ممبئی میں 88.21 روپے میں فروخت ہوا۔ چنئی میں یہ 15 پیسے سستا ہوکر 84.57 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے ۔

دہلی اور کولکتہ میں ڈیزل کی قیمتیں 22-22 پیسے کمی سے بالترتیب 72.56 اور 76.06 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل 24 پیسے سستا ہوکر ممبئی میں 79.05 روپے اور چنئی میں 21 پیسے سستا ہوا جو اب 77.91 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہاہے۔

ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر) مندرجہ ذیل ہیں:

دہلی ———— 81.55 (-17 پیسے) ——- 72.56 (-22 پیسے)

کولکتہ ——— 83.06 (-17 پیسے) ——- 76.06 (-22 پیسے)

ممبئی ————- 88.21 (-17 پیسے) ——- 79.05 (-24 پیسے)

چنئی ———— 84.57 (-15 پیسے) ——- 77.91 (-21 پیسے)

 

Related Articles