مدھیہ پردیش کانگریس نے کمل ناتھ کو ناگزیر وزیر اعلی بتایا، شیوراج کا طنز
بھوپال، فروری ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کانگریس کی مدھیہ پردیش اکائی کے ذریعہ مسٹر کمل ناتھ کو ناگزیر وزیر اعلی کہنے پر طنز کرتے ہوئے آج کہا کہ دل کو بہلانے کے لئے یہ خیال اچھا ہے۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مسٹرچوہان نے کہا کہ دل کو بہلانے کے لئے یہ خیال اچھا ہے۔ ان کی پارٹی کے لیڈر ہی کہہ رہے ہیں کہ کانگریس میں پہلے سے کسی وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہیں ہوتا ہے۔اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ عوام کہہ رہے ہیں کہ یہ یقینی ہے کہ کانگریس کی حکومت نہیں آئے گی۔ نہ ملک میں اور نہ ہی ریاست میں، کانگریس کا کوئی دھنی دھوری ہے۔ یہ ہے کانگریس کی اصل حالت۔دراصل مدھیہ پردیش کانگریس نے کل ایک ٹویٹ کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ مسٹر کمل ناتھ ریاست کے ناگزیر وزیر اعلیٰ ہیں۔ اس ٹویٹ کو لے کر ریاست میں سیاسی بحث کا دور مزید گرم ہو گیا ہے۔