مہوبہ میں چٹان کے نیچے دبنے سے دو کی موت

مہوبہ:فروری۔اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے کبرئی علاقے میں بدھ کو ایک گرینائٹ کان میں پیش آئے حادثے میں ایک چٹان سے کچل کر دو مزدوروں کی موت ہوگئی۔سپرنٹندنٹ آف پولیس(ایس پی) سدھا سنگھ نے بتایا کہ حادثہ گنج گاؤں کے نزدیک واقع سری پہاڑی میں اس وقت پیش آیا۔ جب کچھ مزدور پہاڑ میں بلاسٹنگ کے لئے دھماکہ خیز مادہ بچانے کا کام کررہی تھے کہ اس درمیان پہلے سے کئے گئے دھماکے سے ٹوٹی پہاڑی کی ایک چٹان اچانک گر گئی اور دو مزدور مہیندر(24) اور مدھو(23)اس کی زد میں آگئے اور موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔متوفی دونوں مزدور گنج گاؤں کے رہنے والے تھے حادثے کی اطلاع ملنے پر مزدوروں کے اہل خانہ نے موقع پر پہنچ جم کر ہنگامہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں متوفین کے اہل خانہ کی شکایت پر پہاڑ کے پٹہ دار کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایم منوج کمار نے بھی موقع واردات کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے پہاڑ کی کانکنی میں پٹہ دار کے ذریعہ سیکورٹی میعارات کی خلاف ورزی کئے جانے کی شکایت ملنے پر ایس ڈی ایم رام پرکاش کو معاملے کی جانچ سونپی ہے۔

Related Articles