سعودی گلوکار عبدالمجید عبداللہ العلا کا سب سے بڑا کنسرٹ کریں گے

ریاض،فروری۔ معروف سعودی گلوکار عبدالمجید عبداللہ 10 فروری کو سیاحتی مرکز العلا میں اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔ عبدالمجید عبداللہ نائٹ کے نام سے العلا کے آؤٹ ڈور کنسرٹ وینیو میں قدیم شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا میوزیکل ایونٹ سجایا جائے گا۔اس نائٹ کا اہتمام عرب نیشنل بینک نے کیا ہے۔ جس میں 2500 حاضرین شرکت کریں گے۔میوزیکل لیجنڈ عبدالمجید عبداللہ کا کہنا ہے کہ اپنے ملک اور اپنے پیارے مداحوں کے درمیان گانا ہمیشہ ایک اعزاز کی بات ہے۔ میں العلا میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، ایک تاریخی شہر جہاں فن ثقافت، قدیم تہذیبوں اور فطرت کی خوبصورتی سے ملتا ہے۔ میں ایک ناقابل فراموش رات میں اپنے مداحوں سے ملنے کا منتظر ہوں۔‘‘۔ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں، اور یہ کنسرٹ ایم سی بی ٹیلیویڑن چینل اور العلا مومنٹس یوٹیوب چینل پر بھی نشر کیا جائے گا۔العلا ماضی میں بعض مشہور بین الاقوامی اور علاقائی فنکاروں کے کنسرٹ پیش کر چکا ہے۔کنسرٹ کے ساتھ ان دنوں یہاں عریبئن لیپرڈ ویک بھی منعقد کیا جائے گا جو رائل کمیشن فار العلا کی جانب سے انتہائی خطرے سے دوچار جانوروں کی نسلوں کو بچانے اور شاران نیچر ریزرو میں ان کے قدرتی پناہ گاہ میں واپس بھیجنے کی مہم ہے۔

Related Articles