امرتسر میں پاکستانی ڈرون مار گرایا، 5 کلوگرام ہیروئن برآمد
امرتسر، فروری۔بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعہ کو پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں فارورڈ سرحدی چوکی ریئر ککڑمیں ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔ ڈرون کے ساتھ پانچ کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے بتایا کہ علی الصبح تقریباً 2.30 بجے سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے پاکستان کی جانب سے ہندوستانی علاقے ریئرککڑ میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کا مارگرایا۔ انہوں نے بتایا کہ علی الصبح علاقے کی تلاشی کے دوران سرحد پر خاردار تاروں کی باڑ اور زیرو لائن کے درمیان گرائے گئے ڈرون کو برآمد کیا گیا۔ جوانوں نے ڈرون کے ساتھ بندھی ہوئی پانچ کلوگرام ہیروئن بھی برآمد کی ہے۔