لوگوں نے کووڈ-19 ویکسینیشن مہم کی حمایت کرکے عوامی تحریک بنا دیا

نئی دہلی، فروری۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری اشوک بابو نے کہا کہ لوگوں نے کووڈ-19 ویکسینیشن مہم کو ایک عوامی تحریک بنا دیا ہے اور اس کی کامیابی سب کے سامنے ہے۔یہاں کووڈ 19 پر ہندوستان کی کامیابی سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹربابو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے مقصد کے مطابق آخری سرے پر موجود شخص کو بااختیار بنانے کے لیے انتیودیا کی طرف حکومت کی کوشش صحت عامہ کے معاملے میں بہت سے لوگوں اور تنظیموں کی سخت محنت سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہا، ’’ہم واقعی وہ ملک بن گئے ہیں، جو سب کا ساتھ، سب کا وکاس میں یقین رکھتا ہے۔ ہمارا مقصد ہمیشہ ہر شہری تک پہنچنا ہے، ملک کے دور دراز کونے میں سب سے زیادہ کمزور شخص تک پہنچ کر ان کی صحت و تندرستی کی حفاظت کرنا ہے۔مسٹر بابو نے کہا کہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی یا بزرگ جیسے گروپوں کو مدد کی ضرورت ہے۔ ریاستی امیونائزیشن عہدیداروں اور کووڈ 19 واریرس کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے آخری سرے تک ویکسین کی رسائی اور اس کی حفاظت کو ممکن بنایا۔

Related Articles