شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے آگئیں

کراچی،فروری۔پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے نکاح کے بعد بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے آگئیں۔گزشتہ ہفتے شاداب خان کا نکاح سابق کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا جس کی اطلاع شاداب نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پر دی تھی۔اپنی ٹوئٹ میں شاداب نے لکھا کہ ’الحمد اللہ آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن تھا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، برائے مہربانی میرے انتخاب اور میری اہلیہ و ہمارے خاندان کا احترام کریں، آپ سب کیلئے دعائیں اور ڈھیر سارا پیار۔‘اب میڈیا رپورٹس کے ذریعے شاداب کی بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ شاداب کی بارات اور ولیمے کی تقریبات 9 اور 10 فروری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاداب کی بارات اور شادی کی تقاریب شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد منعقد کی جائیں گی۔واضح رہے کہ شاہین کا نکاح سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے 3 فروری کو ہوگا۔گزشتہ ماہ کراچی میں ہی شاہین کی سالی اور شاہد آفریدی کی بیٹی اقصیٰ آفریدی کے نکاح کی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی تھی۔

Related Articles