بجٹ میں مہنگائی سے کوئی راحت نہیں :کیجریوال

نئی دہلی،یکم فروری۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو کہاکہ اس بجٹ میں مہنگائی سے کوئی راحت نہیں بلکہ اس بجٹ سےمہنگائی میں اضافہ ہوگا ۔مسٹر کیجریوال نے بجٹ پراپنے رد عمل میں کہا،’’دہلی والوں کے ساتھ پھر سے سوتیلا برتاوَ ۔ دہلی والوں نے گزشتہ سال1;46;75لاکھ کروڑسے زیادہ انکم ٹیکس دیا ۔ اس میں صرف325کروڑ روپے دہلی کی ترقی کے لئے دئے ۔ یہ تو دہلی والوں کے ساتھ نا انصافی ہے ۔ اس بجٹ میں مہنگائی سے کوئی راحت نہیں ۔ اس کے برعکس بجٹ میں مہنگائی بڑھے گی ۔ بے روزگاری دور کرنے کی کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں ۔ ‘‘وزیر اعلی نے کہاکہ تعلیمی بجٹ گھٹا کر2;46;64فیصد سے2;46;5فیصدکرنابد قسمتی ہے ۔ اسی طرح صحت بجٹ گھٹا کر2;46;2فیصدسے1;46;98فیصد کرنانقصاندہ ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈرسنجے سنگھ نے کہا،’’نہ کسان،نہ جوان، نہ نوجوان ۔ بجٹ میں کسی کے لئے کوئی التزام نہیں ہے ۔ امرت کال میں امرت کے لئے ترس رہا ہے’عام انسان‘ ۔ سرمایہ کاروں کی لوٹ ہوئی آسان ۔

Related Articles