سیتا رمن نے بجٹ پیش کرنے سے پہلے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی
نئی دہلی، فروری۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ کو عام بجٹ پیش کرنے سے پہلے راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔بجٹ پیش کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس جانے سے پہلے محترمہ سیتا رمن اپنے جونیئر ساتھیوں بھاگوت کراڈ اور پنکج چودھری کے ساتھ راشٹرپتی بھون پہنچیں۔ انہوں نے بجٹ پیش کرنے سے قبل روایت کے مطابق محترمہ مرمو سے ملاقات کی۔محترمہ سیتا رمن آج لوک سبھا میں سال 2023 کا عام بجٹ پیش کریں گی۔بجٹ پیش کرنے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں منظوری دی جائے گی۔