گورنر اوروزیراعلیٰ نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا
رانچی، جنوری ۔جھارکھنڈ کے گورنر رمیش بیس اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی 75 ویں برسی پر مورہآبادی کے باپو واٹیکا میں ان کے مجسمے پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مسٹر سورین نے کہا کہ ہم سب کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کے خیالات، نظریات اور پیغام کو اپنی زندگیوں میں شامل کرنا چاہیے۔ آج ملک کے لیے یادگاردن ہے۔ کسی بھی حالت میں ان کے خیالات کو ختم نہیں ہونے دینا چاہیے۔اس موقع پر باپو واٹیکا میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے پربھجن منڈلی کے فنکاروں نے باپو کا پسندیدہ بھجن ‘ویشنو جن تو تینے کہیے جو پیر پرائی جانے رے’ اور رام دھون پیش کی۔اس موقع پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔