تنزانیہ کے وفد نے وشنودت شرما سے کی ملاقات

بھوپال، جنوری ۔ تنزانیہ کے وفد نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر وشنودت شرما سے یہاں چار املی میں ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی۔ اس دوران تنزانیہ کی حکمران چاما چا ماپندوزی (سی سی ایم) پارٹی کے نائب صدر عبدالرحمن او کینانا نے مسٹر شرما کے ساتھ سیاسی اور حالات حاضرہ پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔مسٹر شرما نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی کوششوں سے بی جے پی پوری دنیا کے دیگر ممالک کے سیاسی ڈھانچے کو سمجھنے کے لیے کام کر رہی ہے، جس میں پارٹی کے خارجہ محکمہ کے قومی کنوینر وجے چوتھائیوالاہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ پہلی بار تنزانیہ کا ایک وفد مدھیہ پردیش کے دو روزہ دورے پر ہے۔ ہم وفد کے بھوپال پہنچنے پر مدھیہ پردیش میں تنزانیہ کی حکمراں جماعت چاما چا ماپندوزی (سی سی ایم ) پارٹی کے نائب صدر عبدالرحمن او کینا ناکا خیرمقدم کرتے ہیں۔تنزانیہ کی سی سی ایم پارٹی کے نائب صدر عبدالرحمن او کینانا نے کہا کہ ہندوستان اور تنزانیہ کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں۔ ہم ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہندوستان آئے ہیں۔ ہندوستان آنے کے بعد، ہم نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سمیت کئی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔ کل ہمارا صدر جمہوریہ سے ملاقات کا پروگرام بھی ہے۔ ہم نے حکمراں جماعت بی جے پی کے صدر سے بھی ملاقات کی ہے۔ اسی سلسلے میں، آج ہمیں بی جے پی کے مدھیہ پردیش کے صدر مسٹر شرما، جو کہ ممبر پارلیمنٹ بھی ہیں، سے ان کی رہائش گاہ پر ملنے کا موقع ملا۔تنزانیہ کے رکن پارلیمنٹ عبداللہ میونی اور سی سی ایم کے نائب صدر کے پرائیویٹ سیکرٹری ماشافیری ویورٹ وفد میں موجود تھے۔ اس دوران خارجہ امور کے قومی کنوینر وجے چوتھائیوال، ریاستی حکومت کے وزیر اوم پرکاش سکھلیچا، پارٹی کے ریاستی میڈیا انچارج لوکیندر پراشر، محکمہ کی ریاستی کنوینر ڈاکٹر دیویا گپتا، شریک کنوینر سدھانشو گپتا اور بھوپال ضلع صدر سمیت پچوری بھی موجود تھے۔

Related Articles