بھوپیش نے لالہ لاجپت رائے کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

رائے پور، جنوری۔چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے لالہ لاجپت رائے کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔مجاہد آزادی لالہ لاجپت رائے کے یوم پیدائش کے موقع پر، جنہیں پنجاب کیسری کہا جاتا ہے، مسٹر بگھیل نے آج ان کی رہائش گاہ پر ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جدوجہد آزادی میں لالہ لاجپت رائے کی لازوال خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لالہ جی نے آزادی کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی جان کی بھی پروا نہیں کی۔ انہوں نے برطانوی راج کے خلاف اپنی جان قربان کی۔مسٹر بگھیل نے کہا کہ لالہ رائے کی شہادت نے جدوجہد آزادی کو ایک نئی سمت دی۔ ملک لالہ جی کی ایسی بہادر لازوال قربانی کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔

Related Articles