چھتیس گڑھ میں ٹرک اور بولیرو کی میں پانچ خواتین سمیت 11 افراد کی موت
رائے پور، مئی۔ چھتیس گڑھ کے بالود ضلع میں کل رات ٹرک اور بولیرو کے درمیان ٹکر میں پانچ خواتین سمیت گیارہ افراد کی موت ہو گئی۔پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق دیر رات قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹرک نے بالود اور چراما کے درمیان بالودگہن کے قریب سامنے سے آنے والی بولیرو کو ٹکر ماردی جس سے کار کے پرخچے اڑگئے اور اس میں سوار پانچ خواتین اور ایک بچے سمیت 10 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی بچہ علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ گیا۔بولیرو میں سوار ساہو خاندان کے تمام افراد کانکیر ضلع کے چراما مارکاٹولا میں ایک شادی میں شرکت کے بعد دھمتری ضلع کے سورم بھٹگاؤں واپس آرہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔ موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کرایا۔وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ٹویٹ کرکے اس واقعہ پر گہرے دکھ اور سوگوار خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔