ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے اختراعات مضبوط بنیاد:پیوش گوئل

حیدرآباد,جنوری۔حیدرآباد میں جی 20کے پہلے اجلاس اسٹارٹ اپ 20کا آغاز ہوا۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اپنے ویڈیو پیام میں کہا ہے کہ ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے اختراعات مضبوط بنیاد ہے۔انہوں نے مندوبین سے کہاکہ سال 2016میں اسٹارٹ اپ انڈیا کے آغاز کے بعد سے اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم نے کئی شعبوں میں شاندار ترقی کی ہے۔آج دنیا کئی چیلنجس جیسے موسمی تبدیلی، غربت، عدم مساوات کا سامنا کررہی ہے، انٹرپرینرس اختراعات کا استعمال کرتے ہوئے اس کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام ممالک کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان چینلجس کاسامنا کرے اسی لئے اسٹارٹ اپ 20گروپ ایکوسسٹم بنانے میں مدد کرے گا تاکہ اسٹارٹ اپس کے ذریعہ دنیا بھر میں اختراعات کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ اسٹارٹ اپ 20گروپ، عالمی اسٹارٹ اپ انقلاب کے آغاز کیلئے طاقتور اوزاربنے گا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہا”ملک کو G-20 اجلاسوں کی قیادت کرنے پر فخر ہے۔ ایک زمین ایک خاندان ایک مستقبل ہندوستان کا نعرہ ہے۔ حیدرآباد اسٹارٹ اپ 20 انسیپشن کانفرنس کی میزبانی کرتے ہوئے بہت خوش ہے۔ نوجوانوں کے جذبہ اور دلچسپی کی وجہ سے ہمارے ملک میں اسٹارٹ اپ کمپنیاں کامیابی کی راہ پر گامزن ہیں۔ ہماری حکومت اسٹارٹ اپس کے لیے بیشتر پالیسی فیصلے لیتی ہے۔ انکیوبیٹرز کوا سٹارٹ اپ کمپنیوں کے لیے خصوصی فنڈز کے ساتھ مختص کیا گیا ہے۔ سات سالوں کے اندر، ملک مودی کے ویژن کی وجہ سے اسٹارٹ اپ کمپنیوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو گیا“۔اسٹارٹ اپ 20 کانفرنس میں G-20 کے رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 

Related Articles