ملک دشمن ذہنیت رکھنے والے بہادر جوانوں کی عزت کی امید نہ رکھیں :شرما
بھوپال، جنوری۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگوجے سنگھ کے ذریعے ہڑتال کے سلسلے دئے بیان پر حملہ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی اکائی کے صدر وشنودت شرما نے آج کہا کہ ملک دشمن ذہنیت رکھنے والے لوگوں سے ملک کے بہادر نوجوانوں کی عزت کی امید نہیں کی جا سکتی ۔مسٹر شرما نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ مسٹر سنگھ نے ایک بار پھر سرجیکل اسٹراءک کو چھوٹا قرار دے کر بہادری اور ہمت کی توہین ہے ۔ جو دہشت گردی کو ’جی‘ کہ کر مخاطب کرتے ہو، ایسی ملک دشمن ذہنیت رکھنے والے لوگوں سے ملک کے بہادر جوانوں کے عزت کی امید نہیں کی جا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت نے انڈمان کے 21ساحلوں کے نام پرم ویر چکرسے نوازے گئے بہادروں کے نام پر رکھے، تو وہیں کانگریس لیڈر ہماری فوج کی تو ہین کر رہی ہے ۔ بی جے پی اور کانگریس میں یہی ایک فرق ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مسٹر سنگھ کو اپنے بیان کے لئے معافی مانگنی چاہئے ۔