مرمو نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، جنوری ۔صدر دروپدی مرم نے پیر کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کے 126 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مرمو نے ٹویٹ کیا، پراکرم دیوس پر، تمام ہم وطنوں نے مادر ہند کے عظیم فرزند نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ نیتا جی غیر معمولی ہمت اور حب الوطنی کی علامت ہیں۔ ان کی قیادت میں لاکھوں لوگوں نے ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا۔ تمام ہندوستانی ہمیشہ ان کے مقروض رہیں گے۔

 

Related Articles