اجے دیوگن نے فلم بھولا کا پوسٹر شیئر کیا

ممبئی، جنوری۔بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی آنے والی فلم بھولا کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ بھولا ایک سسپنس تھرلر فلم ہے، جس میں اجے دیوگن ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کے ہدایت کار اور پروڈیوسر اجے دیوگن ہی ہیں۔ تبو اس فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔ اجے دیوگن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم بھولا کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹر میں وہ ماتھے پر راکھ لگائے کافی غصے میں نظر آ رہے ہیں۔ ان کا ایک ہاتھ پیٹھ کی جانب ہے جس میں انہوں نے ترشول پکڑ رکھا ہے۔ اجے دیوگن نے اس پوسٹ کے ساتھ بتایا ہے کہ ان کی فلم بھولا کا دوسرا ٹیزر 24 جنوری کو ریلیز ہوگا۔ اجے دیوگن کی فلم بھولا 30 مارچ کو تھری ڈی میں ریلیز ہوگی۔ فلم بھولا تمل فلم کیتھی کا ہندی ریمیک ہے۔ اس فلم میں ساؤتھ کے سپر اسٹار کارتھی شیوکمار نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم کی ہدایت کاری لوکیش کنگراج نے کی تھی۔

Related Articles