کووڈ پروٹوکول کے ساتھ مانسون اجلاس پیر سے

نئی دہلی، کووڈ۔ 19 کے سبب نئے ضابطوں اور پابندیوں کے دوران بدلے ہوئے انداز میں پارلیمنٹ کا مانسونس اجلاس پیر سے شروع ہورہا ہے، جس میں سماجی دوری پر پوری طرح عمل کیا جائے گا، ایوان کے اندر اور باہر احتجاج و مظاہروں کی اجازت نہیں ہوگی۔
ملک کی پارلیمنٹ میں تاریخ میں پہلی بار وقفہ سوالات نہین ہوگا اور ایک ہی ایوان کے ارکان پارلیمنٹ دونوں ایوانوں میں اور ناظرین گیلری میں بیٹھیں گے۔
سترہویں لوک سبھا کا چوتھا اور راجیہ سبھا کا 252 واں اجلاس اس سلسلے میں بھی خاص ہوگا کہ تقریباً پورا کام کاج کاغذ کے بغیر اور ڈیجیٹل ہوگا تو دوسری جانب ووٹوں کی تقسیم کی حالت میں ڈیجیٹائزیشن چھوڑکر پرانے دنوں کی طرح پرچیوں سے ووٹنگ ہوگی۔ یہ بھی پہلی بار ہوگ کہ پورے سیشن کے دوران ایوان میں کوئی ہفتہ وارچھٹی بھی نہیں ہوگی۔ دویوں ایوانوں کی کارروائی کا وقت الگ الگ ہوگا اور ناظرین کے داخلے پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔
یکم اکتوبر تک چلنے والے اس اجلاس میں 18 میٹنگیں ہوں گی جم میں 45 بل پیش/ منظوری کے لئے رکھے جائی گی۔ ان میں 11 بل ایسے ہیں جن کے لئے حکومت بجٹ سیشن کے بعد نوٹیفکیشن نافذ کرچکی ہے۔ ان میں زیادہ تر نوٹیفکیشن آتم نربھر بھارت پیکج کے دوران کئے گئے اعلانات سے متعلق ہیں۔
مالی سال 20۔2019 کے پہلے گرانٹس کے ضمنی مطالبات اور ان سے وابستہ مختص بلوں پر بھی ایوان میں بحث ہوگی۔ پارلیمنٹ میں زیر التوا 17 بلوں کو بھی پاس کئے جانے کا حکومت کا منصوبہ ہے جبکہ ایسے پانچ بلوں کو حکومت واپس لے گی۔

Related Articles