ہریانہ کے سابق وزیر جگدیش نہرا انتقال کر گئے

سرسہ، جنوری۔ ہریانہ کے سینئر کانگریس لیڈر اور سابق کابینہ وزیر چودھری جگدیش نہرا کا بدھ کی صبح 8 بجے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 84 برس تھی اور وہ گزشتہ چند دنوں سے علیل تھے۔ مسٹر نہرا حصار کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج صبح آٹھ بجے ان کا انتقال ہوگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ان کا جسدخاکی 2 بجے سرسہ پہنچے گا جہاں آخری درشن کے لیے ایک گھنٹے تک رکھا جائے گا۔ ان کی آخری رسومات آج شام 4 بجے رانیہ حلقہ کے بھاگسر گاؤں میں واقع ان کے فارم ہاؤس میں ادا کی جائیں گی۔سابق مرکزی وزیر کماری سیلجا، بی جے پی کے سینئر لیڈر جگدیش چوپڑا، سریندر بھاٹیہ، ڈاکٹر آر ایس سنگوان، سریندر سنگھ وید والا، سہیرام سہارن، اے ایس سیٹھی سمیت مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے اراکین نے جگدیش نہرا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

Related Articles