شاہی خاندان میگھن سے معافی مانگے، شہزادہ ہیری کا مطالبہ

نیویارک،جنوری۔شہزادہ ہیری نے برطانوی شاہی خاندان سے ان کی اہلیہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔خیال رہے کہ شہزادہ ہیری کی کتاب اسپیئر کو لے کر شہزادہ ہیری، ان کی اہلیہ میگھن مارکل اور برطانوی شاہی خاندان خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔اپنی کتاب کی اشاعت سے ایک روز قبل شہزادہ ہیری نے انٹرویو کے دوران شاہی خاندان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان کی اہلیہ میگھن مارکل سے معافی مانگیں۔ شہزادہ ہیری نے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ’آپ جانتے ہو آپ نے کیا کیا اور اب میں بھی جانتا ہوں کہ آپ نے یہ کیوں کیا؟ آپ کی حقیقت سامنے آگئی، لہٰذا آپ اپنا کیا درست کریں۔‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ان کی شکایتوں پر پہلے غور کرلیا جاتا تو آج پیدا ہونے والی صورتحال سے بچا جاسکتا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل شہزادہ ہیری یہ الزام عائد کرچکے ہیں کہ برطانوی میڈیا میگھن سے زیادہ کیٹ میڈلٹن کی حمایت میں لکھتا ہے۔

 

Related Articles