مودی حکومت ہندوستان کو سماجی و اقتصادی طور پر مضبوط بنا رہی ہے : پردھان

نئی دہلی، جنوری ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج اپنی قومی ایگزیکٹو کی میٹنگ کے دوسرے دن ایک سماجی اور اقتصادی قرارداد منظور کی جس میں ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے، ڈیجیٹل اور کاروباری ماحول کے فروغ کے ساتھ ساتھ ایک جامع اور ایک ہمہ جہت معاشرے کی تشکیل کے لیے موثر اقدامات کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کو سراہا گیا۔ایگزیکٹو میں منظور شدہ سماجی اور اقتصادی قرارداد کی تفصیلات بتاتے ہوئے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے صحافیوں کو بتایا آج ایگزیکٹو میٹنگ کا دوسرا دن ہے۔ گزشتہ روز افتتاحی پروگرام کے بعد سیاسی قرار داد منظور کی گئی۔ آج پہلے اجلاس میں سماجی اور اقتصادی قرارداد پاس کی جا رہی ہے۔ یہ تجویز مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے پیش کی تھی اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور پارلیمانی امور وی مرلی دھرن اور رکن پارلیمنٹ سنیتا دوگل نے اس کی تھی۔ مسٹر پردھان نے کہا کہ سال 2014 میں وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ ان کی حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کے جذبے کے ساتھ کام کرے گی اور یہ بہترین ثابت ہوا ہے۔ ہماری حکومت محض نعرے بازی پر یقین نہیں رکھتی بلکہ کام کرنے اور نتائج لانے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دل سے کام کرتے ہیں۔ سب کی فلاح و بہبود کے لیے اجتماعی کام ہمارا مقصد ہے اور یہی ہمارا فلسفہ ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں وزیر اعظم مودی کی قیادت میں سب کو چھونے والے ایک معاشرے کی تشکیل کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ مسٹر مودی کی واضح سوچ اور دنیا کے مشکل حالات میں بھی موثر پالیسیوں کے کامیاب نفاذ کی وجہ سے سماج کو بااختیار بنایا جا رہا ہے۔ معاشرے کے تمام طبقات اور آخری صف کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو کسانوں کی بہت زیادہ فکر ہے۔ اس لئے انھیں ان کی پیداوار کی مناسب قیمت دلانے اور ان کی ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے مودی حکومت نے مختلف پالیسیاں بنائی ہیں اور ان میں اصلاح کی گئی ہیں ۔ مسٹر پردھان نے کہا کہ ‘وکل فار لوکل’، ‘ایک ضلع ایک پروڈکٹ اب حکومت کی بنیادی پالیسیوں اور اصولوں کا حصہ بن چکے ہیں۔ اسی طرح بھارت مالا، ساگرمالا، ڈیڈیکیٹیڈ کوریڈور، اڑان یوجنا، بھارت براڈ بینڈ نیٹ ورک، ان سب نے 21ویں صدی کے ہندوستان کے لیے بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت کے فروغ اور توسیع کے لیے کام کیا ہے۔ نیو انڈیا میں ہوائی چپل والا اب ہوائی جہاز میں سفر کر سکتا ہے۔ اندرون ملک آبی گزرگاہوں کا ڈولپمنٹ تیز رفتاری سے ہورہا ہے۔ ہندوستان میں کروز سیاحت اب صرف کتابوں میں نہیں ہے، بلکہ اب یہ ایک حقیقت بن گئی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ آج ملک کے نوجوان اسٹارٹ اپ انڈیا کے ذریعہ ملازمت کے متلاشیوں کی بجائے روزگار پیدا کرنے والے بن رہے ہیں۔ 100 سے زیادہ یونیکون بنائے گئے ہیں۔ اب ملک کے نوجوان صنعت کار بن رہے ہیں۔ ڈیجیٹل صلاحیتوں کی توسیع کے ساتھ ہندوستان ڈیجیٹل مصنوعات کی تیاری کے میدان میں بھی دنیا کی ایک سرکردہ طاقت بن رہا ہے۔ ہندوستان جیسا کوون ایپ دنیا میں کہیں بھی نہیں ہے ۔ آج اس ایپ کی مدد سے آپ ویکسین لگوانے کے چند ہی سیکنڈوں میں ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل دنیا میں یہ ایک بے مثال کامیابی ہے ۔ مسٹر پردھان نے کہا کہ قبائلی بچوں کے لیے تعلیمی کورسز کے لیے دور دراز کے علاقوں میں ایکلویہ اسکول چلائے جارہے ہیں۔ معاشی طور پر کمزور طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے ریزرویشن کا انتظام کیا گیا ہے۔ ہمیں غلامی کی ذہنیت سے باہر نکالنے کے لئے وزیر اعظم مودی نے راج پتھ کا نام بدل کر کرتوویہ پتھ رکھ دیا اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کا مجسمہ کرتوویہ پتھ کی زینت بنا رہا ہے۔ مسٹر پردھان نے کہا کہ اگر دنیا میں ڈیجیٹل ذرائع سے 100 روپے کا لین دین ہوتا ہے تو ہندوستان میں 40 روپے کا لین دین ہوتا ہے۔ دسمبر 2022 میں ڈیجیٹل لین دین ایک نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے اور یہ مسٹر مودی کی قیادت میں صرف لین دین کے لیے ٹیکنالوجی کو اپنانے کی ہندوستانیوں کی صلاحیت کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا یہ عجیب بات ہے کہ سات سال پہلے ڈیجیٹل انڈیا مشن کا مذاق اڑانے والے اب ڈیجیٹل انقلاب کے فائدے بخوشی اٹھا رہے ہیں۔

Related Articles