بھارت جوڑو یاترا کالا بکرا گاؤں سے شروع

جالندھر، جنوری۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا پیر کو کالا بکرا گاؤں سے شروع ہوئی۔شدید سردی کے باوجود یاترا میں شامل لوگوں کی بڑی تعداد کا جوش و خروش دیدنی تھا۔یاترا میں مسٹر راہل گاندھی کے ساتھ پنجاب پردیش کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ وارڈنگ سمیت کئی کانگریسی لیڈران شامل ہوئے۔یہ یاترا آج ہوشیار پور ضلع میں داخل ہوگی اور رات کو اڑمڑ ٹانڈہ میں رکے گی۔ 7 ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہونے والا مارچ 30 جنوری کو سری نگر میں مسٹر گاندھی کے جموں و کشمیر کی راجدھانی میں قومی پرچم لہرانے کے ساتھ ختم ہوگا۔بھارت جوڑو یاترا نے اب تک تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک، آندھرا پردیش، تلنگانہ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان، دہلی، اتر پردیش اور ہریانہ کا احاطہ کیا ہے۔اس سے قبل ہفتہ کو کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کی موت کے پیش نظر یاترا 24 گھنٹے کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔

Related Articles