بھوپیندر پٹیل نے اترائن کا تہوار پتنگ اڑا کر منایا

احمد آباد، جنوری۔ گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے ہفتہ کو احمد آباد میں مکر سنکرانتی-اتراین تہوار پتنگ اڑاتے ہوئے منایا۔مسٹرپٹیل نے تل گجک، مونگ پھلی کی چکی وغیرہ سے لطف اندوزہوکر، پتنگ اڑاتے ہوئے دریاپور میں واقع پلیا کی پول کے پاشندوں کے ساتھ اترائن تہوار جوش وخروش کے ساتھ منایا اور ریاست کے تمام شہریوں کو مکر سنکرانتی-اتراین تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں یہ تہوار منایا۔یہ تہوار خوشی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ہم سب کو اس بات کو ذہن میں رکھنا ہوگا کہ یہ تہوار کسی جاندار کے لیے مہلک نہ بن جائے۔ ریاست میں چائنا ڈور پر پابندی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی درخواست کی کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ اگر کوئی چائنیز دھاگہ بیچتا ہوا پایا جائے تو فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔یہاں کے دریا پور میں مکر سنکرانتی تہوار کے دوران وزیر اعلیٰ کے ساتھ دریا پور کے ایم ایل اے کوشک بھائی پٹیل، کونسلرز، مقامی لیڈران اور مقامی باشندے بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Related Articles