دہلی میں چوتھے دن بھی کورونا کے 4000سے زیادہ نئے معاملے

 

نئی دہلی، راجدھانی میں کورونا کا قہر کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے مسلسل چوتھے دن 4000سے زیادہ نئے معاملے آئے۔ انفیکشن کے قہر کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں پابندی شدہ علاقوں کی تعداد 1380سے زیادہ ہوگئی ہے۔
دہلی میں جمعرات کو آئے اعدادو شمار میں ریکارڈ 4308نئے معاملے سامنے آئے تھے۔ جمعہ کو گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں نئے معاملے تو 42کم ہوئے لیکن 4266معاملے سامنے آئے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ اس دوران پابندی شد ہ علاقوں کی تعداد 54مزید بڑھ کر 1383ہوگئی ہے۔
دوسری طرف نئے معاملہ کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کم رہنے سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح بھی مسلسل کم ہورہی ہے۔ ریکوری شرح کل کے 84.93فیصد سے آج کم ہوکر 84.6فیصد رہ گئی۔

Related Articles