منشیات کنٹرول بیورو نے سوشانت سنگھ راجپوت منشیات معاملے سے جڑے ایک اور ڈرگ ڈیلر کو کیا گرفتار۔ اہم معلومات سامنے آنے کا امکان
ممبئی:انسداد منشیات بیورو ( این سی بی ) نے آج ممبئی کے اندھیری ویسٹ علاقہ سے کرمجیت نامی ایک شخص کو سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق، منشیات کے معاملے میں حراست میں لیا ہے۔ اداکارہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں منشیات کا زاویہ سامنے آنے اور اس ضمن میں ا داکارہ سوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکرورتی کی گرفتاری کے بعد سے جاری تفتیش نے اس معاملے میں متعدد اہم انکشافات ہپو رہے ہیں۔اس بنیاد پر آج ایک اور بڑی کارروائی کی گئی ہے۔جس میں منشیات کے سلسلے میں این سی بی ہاتھ ایک بڑی مچھلی لگی ہے۔
ذرائع کے مطابق، چھاپے کے دوران این سی بی نے کرمجیت نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ڈرگس کی دنیا میں وہ ‘کے جے’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ کرمجیت کیپری اور لٹل ہائٹس کی دوائیں سپلائی کرتا ہے۔ کرمجیت سوشانت و ریا چکرورتی منشیات کے سلسلے میں ایک اہم ثبوت مانا جا رہاہے۔ کرمجیت سموئل مرانڈا اور ریا کے بھائی شویک چکورتی کو منشیات فراہم کرتا تھا۔ این سی بی کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ بعد میں وہ ان کے ذریعے سے ریا اور سوشانت کو منشیات مہیا کرنے لگا تھا۔
کرمجیت فی الحال این سی بی کے زیر تفتیش ہے۔ چونکہ یہ بات واضح ہوگئی کہ اس کا ریا کے بھائی شویک سے براہ راست رابطہ تھا، اس لئے ان کی تفتیش سے اہم معلومات سامنے آنے کا امکان ہے۔ ریا چکرورتی کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ، این سی بی کی کارروائی کو تیز کردیا گیا ہے۔
مبینہ طور پر سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے سے متعلق منشیات کے معاملے میں منشیات فروشوں انوج کیشوانی اور گوراو آریا نے بھی اہم معلومات دی ہیں اور گوا اور ممبئی کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
کرمجیت این سی بی آپریشن میں گیارہویں گرفتاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ریا چکرورتی کی منشیات معاملے میں ، سارہ علی خان کے بشمول بالی ووڈ میں 4 بڑے نام سامنے آئے ہیں۔ منشیات کے سلسلے میں ان کے ناموں میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ ریا نے ان تین افراد کے نام این سی بی کو دے دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ، این سی بی جلد ہی ان پانچوں کے خلاف کارروائی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سارہ کو اگلے ہفتے پوچھ گچھ کے لئے دفتر طلب کیا جا سکتا ہے۔ چیف انوج کیشوانی نے سارہ کا نام بھی ذکر کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انوج کیشوانی نے تفتیش میں بتایا تھا کہ اس نے سارہ کو بھنگ فراہم کی تھی۔ یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ سارہ اور بالی ووڈ کے کچھ دوسرے افراد انوج کیشوانی کے ساتھ رابطے میں تھے۔